دنیا
25 جنوری ، 2013

ممبئی میں آگ لگنے سے 50 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں

ممبئی میں آگ لگنے سے 50 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں

ممبئی…بھارت کے شہر ممبئی کی کچی آبادی میں آگ لگنے سے 50 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں ، 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہویے۔ممبئی کے مضافاتی علاقے Mahimمیں کچی آبادی میں آج صبح آگ لگ گئی۔ ڈیزاسٹر کنٹرول سینٹر کے مطابق آگ 5 بجے لگی، جس سے 50 جھونپڑیاں جل گئیں ، آگ سے6 افراد ہلاک اور 7زخمی ہویئے ، سات فائر ٹینڈرز اور 8 ٹینکرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکیں ۔

مزید خبریں :