Time 25 فروری ، 2024
دنیا

تقریب میں تیز میوزک بجنے سے شہری ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت میں تقریب کے دوران بجنے والا تیز آواز میں میوزک ایک شخص کی موت کی وجہ بن گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے شہر رورکیلا میں ایک مذہبی تقریب کے دوران تیز میوزک کی و جہ سے 50 سالہ شخص  کو ہارٹ اٹیک ہوا اور پھر وہ انتقال کر گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریب میں میوزک کے لیے ایک ڈی  جی کو  بلایا گیا تھا، تاہم تیز آواز میں میوزک سن کر وہاں موجود پریمانتھ نامی شخص دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک کے باعث زمین پر گرنے کے بعد پریمانتھ کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ڈی جی کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ 


مزید خبریں :