26 فروری ، 2024
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رن سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے، 202 رن کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رن بناسکی۔
اس سے قبل پشاور زلمی پہلےکھیلتے ہوئے5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے، زلمی کے کپتان بابراعظم 111 رن بنا کر ناقابل شکست رہے، بابراعظم کی 63 گیندوں پر مشتمل اننگ میں 2 چھکے اور 14چوکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ صائم ایوب نے 38 اور پال والٹر نے19 رن بنائے، آصف علی 17 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈکی جانب سے شاداب خان نے 2، آغاسلمان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
202 رن کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹ پر 193رن بناسکی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان 75 رن بنا کر نمایاں رہے،کولن منرو نے 71 رن کی اننگ کھیلی۔
آغاسلمان 14 اور جارڈن کوکس نے 13رن بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عارف یعقوب نے 24 رن دےکر 5 وکٹیں لیں۔
صائم ایوب ، لیوک ووڈ ، نوین الحق اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔