28 فروری ، 2024
لاہور کی عدالت نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم ندیم نصیر کو تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔
مجرم کے خلاف تھانہ باغبان پورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل کے مطابق مجرم نے زیادتی کے بعد بچی کی لاش سنسان جگہ پر پھینک دی تھی، مقتولہ کے جوتے اور دوپٹہ مجرم کے گھر سے برآمد ہوا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج عائشہ امتیاز نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کا حکم سنایا۔