26 جنوری ، 2013
جوہانسبرگ…پاکستان نے دورہ جنوبی افریقا پاکستان ٹیم کو پہلا جھٹکا ،چار روزہ میچ میں مڈل آرڈر کچھ نہ کرسکا توفیق عمر بھی زخمی ہوگئے۔جنوبی افریقا انوی ٹیشن الیون کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پہلی وکٹ پر ناصر جمشید اور محمد حفیظ کے 105 رنز بنے ،لیکن اس کے بعد 145 رنز پر چھ آوٴٹ ہوگئے،باوٴنسی وکٹ پر پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا۔پاکستان کے موجودہ اسکواڈ میں توفیق عمر وہ واحد بیٹس میں ہیں جنہوں نے جنوبی افریقا میں سنچری بنائی ہے لیکن خبر یہ ہے کہ پنڈلی کی انجری کے باعث ان کی بھی یکم فروری سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر فلینڈر انجری سے صحتیاب ہوکر پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے،اب دیکھنا یہ ہے کہ نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کے خلاف پاکستان بیٹس مین کیا حکمت عملی اپناتے ہیں ۔