کھیل
Time 02 مارچ ، 2024

آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو بیٹ سے فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑ گیا

عثمان خواجہ کو فاختہ کا اسٹیکر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ہٹانا پڑا__فوٹو: غیر ملکی میڈیا
عثمان خواجہ کو فاختہ کا اسٹیکر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ہٹانا پڑا__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو بیٹ پر سے امن کی فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فاختہ کا اسٹیکر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے میچ کے تیسرے روز ہٹانا پڑا، یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے 19 ویں اوور میں پیش آیا۔

عثمان خواجہ نے نئے بیٹ کے لیے پویلین کی طرف اشارہ کیا جس کے بعد 12 ویں کھلاڑی میتھیو رنشا کچھ بیٹ لے کر آئے جس میں سے عثمان خواجہ نے ایک بیٹ منتخب کیا اور یوں انہیں پابندی والا فاختہ کا لوگو ختم کرنا پڑا۔

عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں امن کی فاختہ کا لوگو لگانے کی درخواست کی تھی جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مسترد کردیا تھا۔

عثمان خواجہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے تھے، وہ پرتھ ٹیسٹ میں اپنے جوتوں پر نعرہ بھی لکھنے کے خواہشمند تھے۔

بعدازاں کرکٹ آسٹریلیا نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آسٹریلوی کرکٹر کو بگ بیش لیگ میں فاختہ کا لوگو لگاکر کھیلنے کی اجازت دی تھی۔

مزید خبریں :