پاکستان
26 جنوری ، 2013

کراچی : ووٹر لسٹوں کی تصدیق، فوج کو شامل نہ کرنے کیخلاف احتجاج

کراچی : ووٹر لسٹوں کی تصدیق، فوج کو شامل نہ کرنے کیخلاف احتجاج

کراچی … ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں فوج کو شامل نہ کرنے کے خلاف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے تحت الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ووٹر لسٹوں کی تصدیق نہ کرنے اور حلقہ بندی سے انکار پر مختلف سیاسی جماعتوں کے تحت الیکشن کمیشن سندھ کے باہر دھرنا دیا گیا جس میں جماعت اسلامی، مسلم لیگ نواز، تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام ف، سنی تحریک، جمعیت علمائے پاکستان، عوامی تحریک، سندھ نیشنل موومنٹ سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن و رہنما شریک ہوئے۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے کام میں حکومت میں شامل ایک اتحادی جماعت کی مداخلت ختم کرائی جائے اور فوج کی نگرانی میں گھر گھر جا کر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کرائی جائے۔

مزید خبریں :