دنیا
Time 03 مارچ ، 2024

چین کی بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت کی ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے سامان سے متعلق پاکستانی مؤقف کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی سامان سے متعلق بھارتی دعوے غلط ہیں ، سامان ایک چینی کمپنی نے بنایا ہے اور اس کا استعمال دفاعی مقاصد کے لیے نہیں ہوسکتا۔

 چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سامان برآمدی کنٹرول کے تابع نہیں ہے۔

اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے تجارتی سامان کو قبضے میں لینے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سادہ سی کمرشل لیتھ مشین کا معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارہ پاکستان میں آٹوموبِل صنعت کو پرزے فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں :