Time 04 مارچ ، 2024
پاکستان

عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

شہری اعظم بٹ نے درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا—فوٹو: فائل
شہری اعظم بٹ نے درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا—فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ رکوانے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے جسٹس شاہد کریم نے سنایا۔

شہری اعظم بٹ  نے درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عورت مارچ کے کارڈز اور بینرز اسلامی معاشرے میں قابل قبول نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ عورت مارچ کو روکنے کا حکم دے۔

مزید خبریں :