کھیل
Time 04 مارچ ، 2024

آسٹریلیا کو پاکستان کے بجائے بھارت کیخلاف سیریز کی فکر ستانے لگی

وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں جب کہ بھارت نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اس کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں جب کہ بھارت نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اس کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

آسٹریلیا کو پاکستان کے بجائے بھارت کے خلاف سیریز کی فکر ستانے لگی، پاکستان نے رواں سال وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں جب کہ بھارت نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اس کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں ہرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، آسٹریلیا بھارت کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں اس مرتبہ شکست دینے کا خواہشمند ہے۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز آسٹریلیا کے لیے ثانوی حیثیت رکھتی ہے، آسٹریلوی سلیکٹرز کیمرون گرین کو ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار کریں گے، پاکستان کے خلاف سیریز کے بجائے وہ ڈومیسٹک شیفلڈ شیلڈ میں حصہ لیں گے۔

آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے اس وقت فکر کی بات بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے، پاکستان کے خلاف بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سیریز ہے، میں چاہوں گا کہ ہماری ٹیم ریڈ بال کی تیاری کرے۔

مزید خبریں :