26 جنوری ، 2013
لاہور…ریلوے حکام نے نجی کمپنی کے نادہندہ ہونے پر بزنس ٹرین کی سروس 3 دن کیلئے معطل کردی ہے۔ لاہورسے جاری سرکلر کے مطابق یہ فیصلہ بزنس ٹرین چلانیوالی کمپنی کی درخواست پرکیا گیا ہے۔اس لئے بزنس ٹرین 26،27 اور 28فروری کو نہیں چلے گی، سرکلر کے مطابق بزنس ٹرین کی سروس معطل رہنے کے باوجود نجی کمپنی ریلوے کو روزانہ کا معاوضہ دینے کی پابند ہے۔ذرائع کے مطابق بزنس ٹرین انتظامیہ 27 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے اوراسے یہ واجبات فوری ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔