06 مارچ ، 2024
پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دلزاک روڈ پر نجی پلازہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 خواجہ سرا اور ایک راہگیر زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اے ایس پی فقیرآباد محمد علیم نے بتایاکہ خواجہ سرا عمر نواب عرف عاصمہ شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ زخمیوں میں خواجہ سراؤں میں مقصود عرف گرمہ اور عرفان عرف بجلی شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی اور کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل بھی کالجی نامی خواجہ سرا اسی نجی پلازے میں فائرنگ سے زخمی ہوئی تھی۔