آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ  کیا گیا جو اگلے 24 گھنٹوں میں 15 سے 17 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 76فیصد ہے جب کہ شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 4کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید خبریں :