27 جنوری ، 2013
سانگھڑ…سانگھڑ کے معروف صوفی بزرگ فقیر بھرم بری کے سالانہ عرس اور میلے کا با قاعدہ آغاز ہو گیا۔ میلے میں قدیم روایات کے تحت سو فٹ اونچے لکڑیوں کے مینار کو آگ کر روشن کیا گیا۔سانگھڑ کے گاوٴں فقیر بھرم بری میں معروف صوفی بزرگ فقیر بھرم بری کی عرس کی تقریبات کا آغاز ہوتے ہی سندھ بھر سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کے لئے پہنچ گئی ہے۔ عرس اور میلے کا باقاعدہ آغاز لکڑی کے مینار کو آگ سے روشن کرکے کیا گیا۔ مینار کی تعمیر کے لئے ایک ہزار من لکڑیوں کا استعمال کیا گیا ہے۔مقامی افراد کو کہنا ہے کہ مینار بنانے اور بعد میں آگ لگانے کا یہ سلسلہ تین سو سال سے چلا آرہا ہے۔ جب فقیر بھرم بری نے اسلامی تعلیمات کو لو گوں تک پہنچانے کے لئے اپنی کو ششوں کا آغاز کیا۔ میلے کی یہ تقریبات پا نچ روز تک جا ری رہینگی۔