27 جنوری ، 2013
پیرس…پیغمبراسلام ﷺکے جشن ولادت میں جہاں یورپ بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں وہیں خواتین بھی محافل نعت کااہتمام کررہی ہیں۔پیغمبراسلامﷺ کی شان میں اپنی عقیدت کانذرانہ پیش کرنیوالوں میں خواتین بھی پیش پیش ہیں۔ مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں خواتین پیرس کی اس محفل میں جمع ہوئیں جہاں نبی اکرمﷺ کو درودوسلام پیش کیے گئے اور ان کی شان بیان کی گئی۔مقررین نے کہاکہ پیغمبراسلامﷺ ہی نے خواتین کووہ مقام دیا جو مغرب کی خواتین انتہائی جدوجہد کے باوجود حاصل نہیں کرپائیں اور نبی اکرمﷺ نے اپنی بیٹی حضرت بی بی فاطمہ کے احترام میں کھڑے ہوکرلوگوں کو اس بات کادرس دیا کہ ماں ، بہن ،بیوی اور بیٹی کا اصل رتبہ کیاہے۔ان کاکہناتھاکہ اسلامی تعلیمات امن اورایک دوسرے کے احترام کادرس دیتی ہیں اورمسلم کمیونٹی کو اس بات کی کوشش کرنا چاہیے کہ غیرمسلموں کو بھی ان سے تکلیف نہ ہو۔میلاد کے اختتام پر پاکستان کی ترقی ،سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔