دنیا
Time 09 مارچ ، 2024

چین کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں امریکی انٹیلی جنس اہلکار گرفتار

گرفتار انٹیلی جنس اہلکار سارجنٹ کوربن شلٹز پر جون 2022 سے چین کو قومی دفاعی معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے: امریکی محکمہ انصاف— فوٹو: فائل
گرفتار انٹیلی جنس اہلکار سارجنٹ کوربن شلٹز پر جون 2022 سے چین کو قومی دفاعی معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے: امریکی محکمہ انصاف— فوٹو: فائل

امریکی فوج نے چین کیلئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے ہی ایک انٹیلی جنس اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سارجنٹ کوربن شلٹز کو جمعرات کے روز فوجی اڈے فورٹ کیمبل سے گرفتار کیا گیا۔

بیان کے مطابق گرفتار اہلکار پر 42 ہزار امریکی ڈالرز کے عوض چین کو قومی دفاعی معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔

بیان میں عائد کردہ فرد جرم کے مطابق، شلٹز جون 2022 سے چین کو امریکی قومی دفاع سے متعلق دستاویزات، نقشے اور تصاویر فراہم کرتا رہا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ امریکی انٹیلی جنس اہلکار پر لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ہائپرسونک آلات، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (HIMARS) اور امریکا کے چینی فوج سے متعلق داخلی دستاویزات بھی چین کو دینے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :