پاکستان
27 جنوری ، 2013

طاہر القادری سے مذاکرات میں فاروق نائیک شامل نہیں ہوں گے

 طاہر القادری سے مذاکرات میں فاروق نائیک شامل نہیں ہوں گے

اسلام آباد… وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک آج لاہور میں طاہر القادری سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم حصہ نہیں ہوسکیں گے ، صدر پاکستان نے ان کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک لاہور میں ہونے والے طاہر القادری مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے ، انھیں صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد طلب کر لیا ہے جہاں ان کی آج دوپہر صدر اور وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو لاہور میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لئے کراچی سے لاہور جانا تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک تحریک منہاج القران کے سربراہ طاہر القادری کے ساتھ انتخابی اصلاحات بارے معاملات طے کرنے کے لئے مذاکراتی ٹیم کے سب سے ہم رکن تھے۔

مزید خبریں :