27 جنوری ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ چمن شاہ راہ پر کراچی سے افغانستان جانے والے مال بردار ٹرکوں سے قلعہ عبداللہ کے مقام پر زبردستی بھتہ لئے جانے کے خلاف ٹرانسپورٹروں کا آج دوسرے روز بھی احتجاج کے باعث بین الا قوامی شاہ راہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے،کراچی سے تجارتی مالوں کو لے کر چمن کے راستے افغانستان جانے والے ٹرک مالکان نے الزام عائد کیا ہے کہ قلعہ عبداللہ کے مقام پر ایک مسلح گروپ ڈرائیوروں سے ہزاروں روپے جبری بھتہ لیتے ہے اور نہ دینے کی صورت میں ٹرک چھین لئے جاتے ہے اور تجارتی مالوں کو بھی غائب کیا جاتا ہے جس کے خلاف انہوں نے غیر معینہ مدت تک افغانستان کو تجارتی مالوں کی ترسیل بند کر دی ہے احتجاج کے دوران ڈرائیوروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہ راہ کو پرانا چمن کے مقام پر آج دوسرے روز بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بھی بند رکھا ہے اور اس دوران سیکڑوں مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیاحتجاج ختم کرانے کیلئے انتظامیہ سے جاری مزاکرات بھی ناکام ہو گئے، ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ مسلح گروپ کے خلاف کارروائی تک احتجاج ختم نہیں کرے گے۔