Time 10 مارچ ، 2024
جرائم

پنڈی، خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث تھا: ایف آئی اے— فوٹو:فائل
ملزم ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث تھا: ایف آئی اے— فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے آن لائن جنسی ہراسانی کے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے نے بتایاکہ ملزم فیصل حبیب کو عارف والا سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی ات کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا رکھے تھے اور ملزم متاثرہ خاتون کوبلیک میل کرکے دھمکیاں دے رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے  3 موبائل فون، یوایس بی، مائیکرو کارڈ اور 12 سمزبرآمد ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :