دنیا
Time 11 مارچ ، 2024

برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کی نئی تصویر متنازع کیوں ہوگئی؟

اس تصویر پر تنازع ہوا تھا / فوٹو بشکریہ کنگسٹن پیلس
اس تصویر پر تنازع ہوا تھا / فوٹو بشکریہ کنگسٹن پیلس

برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کی نئی تصویر تنازع کا باعث بن گئی ہے کیونکہ متعدد خبر رساں اداروں نے اسے فوٹو شاپ قرار دے کر اسے اپنی سروسز سے نکال دیا۔

جنوری 2024 میں معدے کی سرجری کے بعد پرنسز آف ویلز کی پہلی تصویر 10 مارچ کو برطانیہ میں ماؤں کے دن کے موقع پر جاری کی گئی تھی۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر کیٹ میڈلٹن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور سازشی خیالات پوسٹ کیے جا رہے تھے جس کے بعد یہ تصویر جاری کی گئی۔

اس تصویر میں کیٹ میڈلٹن اپنے تینوں بچوں کے ساتھ موجود تھیں اور اس کے ساتھ بیان میں پرنسز آف ویلز نے عوام کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مگر اس کے بعد دنیا کے بڑے خبر رساں اداروں اے پی، اے ایف پی اور رائٹرز نے کہا تھا کہ انہیں تصویر میں ڈیجیٹل طریقے سے تبدیلیوں کے شواہد ملے ہیں جس کے بعد انہوں نے اسے استعمال اور تقسیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

خبر رساں اداروں کے اعتراض کے بعد کیٹ میڈلٹن کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا گیا کہ تصویر میں تبدیلی انہوں نے خود کی تھی۔

تصویر میں شہزادی شارلٹ کے ہاتھ کے حوالے سے خبر رساں اداروں نے اعتراض کیا تھا / فوٹو بشکریہ کنگسٹن پیلس
تصویر میں شہزادی شارلٹ کے ہاتھ کے حوالے سے خبر رساں اداروں نے اعتراض کیا تھا / فوٹو بشکریہ کنگسٹن پیلس

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر (ٹوئٹر) پرنس اینڈ پرنسز آف ویلز اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ 'نوآموز فوٹوگرافر کی طرح میں بھی اکثر تصاویر کی ایڈیٹنگ کرتی ہوں، میں اپنے خاندان کی اس تصویر پر پیدا ہونے والی الجھن پر معذرت کرتی ہوں'۔

اس تصویر کو شہزادہ ولیم نے گزشتہ ہفتے ونڈسر میں کھینچا تھا اور کنگسٹن پیلس کی جانب سے اسے میڈیا کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

شہزادی کیٹ میڈلٹن کی جانب سے یہ معذرت اس وقت کی گئی جب دیگر خبر رساں اداروں کے ساتھ ساتھ برطانوی خبر رساں ادارے پی اے کی جانب سے اس تصویر کو اپنی سروس سے نکالنے کا اعلان کیا گیا۔

یہ تصویر گزشتہ ہفتے کھینچی گئی تھی / فوٹو بشکریہ کنگسٹن پیلس
یہ تصویر گزشتہ ہفتے کھینچی گئی تھی / فوٹو بشکریہ کنگسٹن پیلس

خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دیگر اداروں کی طرح پی اے میڈیا نے بھی کنگسٹن پیلس کی جانب فراہم کی گئی تصویر کو جاری کیا تھا، جس میں پرنسز آف ویلز اور ان کے بچے موجود تھے۔

بیان کے مطابق ہم تصویر کے حوالے سے خدشات سے آگاہ ہیں اور ہم نے گزشتہ شب ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کنگسٹن پیلس سے تصویر کے بارے میں فوری وضاحت کا مطالبہ کیا گیا تھا، اس وضاحت کے بغیر ہم نے اپنی فوٹو سروس سے تصویر کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے شاہی محل کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کیٹ میڈلٹن نے تصویر میں معمولی تبدیلیاں کی تھیں اور وہ ماؤں کے دن کے موقع پر اپنے خاندان کی غیر رسمی تصویر پیش کرنا چاہتی تھیں۔

مزید خبریں :