پاکستان
27 جنوری ، 2013

ن لیگ کا دھرنا، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے حمایت کردی

ن لیگ کا دھرنا، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے حمایت کردی

لاہور … مسلم لیگ ن کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے اور مارچ کی جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے حمایت کر دی، ن لیگی قیادت نے سندھی قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو کو بھی دھرنے میں شرکت کی دعوت دے دی۔ مسلم لیگ ن کے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں مضبوط الیکشن کمیشن کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے اور الیکشن کمیشن تک لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا، سب سے پہلے جماعتِ اسلامی نے مسلم لیگ ن کے دھرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شرکت کا اعلان کیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کو ٹیلیفون کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔ چوہدری نثار نے عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کو بھی ٹیلی فون کرکے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی الیکشن کمیشن کی مضبوطی کیلئے کسی بھی دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بغیر مشاورت کسی کو نگران وزیراعظم بنانے کیخلاف بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :