پاکستان
27 جنوری ، 2013

جرائم کا خاتمہ کرکے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا مشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

جرائم کا خاتمہ کرکے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا مشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے سے جرائم کا خاتمہ کرکے اسے امن کا گہوارہ بنانا ان کا مشن ہے، پولیس بدمعاشوں کو نکیل ڈالے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ماڈل ٹاوٴن میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے، جرائم کے خاتمے اور مجرموں کی بیخ کنی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پیٹ کاٹ کر پولیس کو وسائل فراہم کئے، نتائج دینا پولیس کے ذمہ داری ہے۔ پولیس حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کو جرائم کنٹرول کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔

مزید خبریں :