جرائم
Time 12 مارچ ، 2024

پشاور میں افطار سے چند منٹ قبل تکرار پر باپ اور دو بیٹے قتل

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے— فوٹو:  رپورٹر
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے— فوٹو:  رپورٹر

پشاور میں افطار سے چند منٹ قبل تکرار پر باپ اور دو بیٹے قتل کردیے گئے۔

پشاور کے علاقے پلوسی میں افطار سے چند منٹ قبل زبانی تکرار پر پڑوسیوں نے فائرنگ کرکے باپ اور دو بیٹوں کو قتل کردیا۔

مقتول محمد افضل کی بیوی بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں نواز خان اور اس کے دو بیٹے اصغر خان اور داؤد خان شامل ہیں۔ 

واقعے کے بعد مقامی پولیس نے لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔