Time 13 مارچ ، 2024
انٹرٹینمنٹ

عمرہ اور اعتکاف کرچکی ہوں لیکن یہ سب سوشل میڈیا پر لانا پسند نہیں کرتی: کبریٰ خان

ایک لڑکی جو اسی انڈسٹری سے تعلق رکھتی تھی اس نے مجھ سے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرہ پر جارہے ہیں: انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو
 ایک لڑکی جو اسی انڈسٹری سے تعلق رکھتی تھی اس نے مجھ سے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرہ پر جارہے ہیں: انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو

اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہےکہ وہ 3 مرتبہ اعتکاف میں بیٹھ چکی ہیں اور عمرہ کرچکی ہیں لیکن عمرہ اور اعتکاف کو سوشل میڈیا پر شیئر  کرنے کے بجائے نجی رکھنا پسند کرتی ہیں۔

ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران اداکارہ نے خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق  بتایا کہ میں 3 مرتبہ اعتکاف کرچکی ہوں ، جب اعتکاف سے اٹھی تب یہ سن کر خاصی پرجوش ہورہی تھی کہ دیکھو تمہارے چہرے پر نور آیا ہے، ایک دفعہ جب اعتکاف میں بیٹھی تو میرے پیروں میں مہندی لگی ہوئی تھی، اس سے قبل میں نے نیل پالش مہینہ ڈیرھ مہینہ پہلے لگائی تھی لیکن   لوگوں نے مجھے شوبز انڈسٹری کا سوچ کر کہا دیکھو کبریٰ نے اعتکاف میں نیل پالش لگائی ہوئی تھی اور اس وقت  میں  نے واضح کیا کہ میرے پیروں میں نیل پالش نہیں ہے یہ مہندی ہے۔

عمرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ  جب میں عمرے پر گئی اور واپس آئی تو بہت سارے لوگوں نے مجھے مبارکبادی اور پیغامات بھیجے جب کہ میں نے عمرے کے حوالے سے کوئی پوسٹ بھی نہیں لگائی تھی لیکن وہاں ایک مداح نے میرے ساتھ تصویر لی اور پھر وہ وائرل ہوگئی جس کے بعد مجھے عمرے کی مبارکباد  آنے لگیں۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی جو اسی انڈسٹری سے تعلق رکھتی تھی اس نے مجھ سے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرہ پر جارہے ہی، پھر میں نے کہا کہ ’اللہ بلاتا ہے عمرے پر۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت میں نے سوچا جو لوگ ہمیں سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ٹرول کرتے ہیں میرے عمرے پر جاتے وقت انہوں نے کچھ نہیں کہا لیکن جو مجھے جانتے ہیں انہوں نے مجھ پر تنقید کی۔

جو بھی کہہ رہا ہے اسے کہنے دو : کبریٰ خان

 دوسری جانب اداکار گوہر رشیداور اپنے رشتے سے متعلق افواہوں پر بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ گزشتہ 8 برس سے میرے ساتھ ایسا ہو رہا ہے، اب مجھے ایسی افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،،

مزید برآں  اداکارہ  نے مزاحیہ انداز میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گوہر اور میرے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہوئے تو یہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہوگا، آپ لوگوں نے اتنا دباؤ ڈالا ہے لیکن سچ یہ ہی ہے کہ اب کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے جو ، جو بھی کہہ رہا ہے اسے کہنے دو۔

مزید خبریں :