27 جنوری ، 2013
لاہور…ایم کیو ایم کے راہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں نئے صوبے کے قیام کیلئے سب سے پہلے آواز ایم کیو ایم نے اٹھائی،لاہور میں لانگ مارچ ڈکلیئریشن پر تبادلہ خیال کی غرض سے آمد کے موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کا حق مارنے کیلئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔انتخابات سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ قائم ہوجانا چاہیے،کسی کی اناکیلئے عوام کوان کے حق سے محروم نہ رکھاجائے۔ ایم کیوایم بہاولپورصوبے کا قیام چاہتی ہے،سب سے پہلے قومی اسمبلی میں نئے صوبے کی آواز ہم نے اٹھائی،لاہور آنے کا مقصد لانگ مارچ ڈکلیئریشن پر تبادلہ خیال کرنا ہے ،ہم ایک تاریخ رقم کرسکتے ہیں،ہم پاکستان کو بچاسکتے ہیں۔الیکشن کمشنر کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر دنیا کے غیر متنازع الیکشن کمشنر ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے، ہمارے نمائندے عوام کے پاس جائیں گے۔