14 مارچ ، 2024
گھوٹکی میں قومی شاہراہ سے دو روز سےلاپتہ ہونے والے ڈرائیور اور کلینر کے اغوا کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیوراورکلینرکےافراد کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مغوی علی رضا شاہ کے بھائی حیدر رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیوراورکلینر منی ٹرک میں کراچی سے پنجاب جارہے تھے، ڈاکو شہزاد اور ساتھیوں نے قومی شاہراہ سے علی رضا اور مدثرآرائیں کو اغوا کیا۔
پولیس نے بتایاکہ مسلح ڈاکوؤں نے دو روز قبل قومی شاہراہ کیڈٹ کالج کے قریب گاڑیوں پر فائرنگ کرکے دو افرادکواغواکیاتھا۔