Time 22 مارچ ، 2024
کاروبار

بجلی صارفین کو 967 ارب روپے کا جھٹکا دینے کی تیاری، نیپرا کو درخواستیں موصول

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  کو آئندہ مالی سال کیلئے 967 ارب روپے کی ریونیو ضروریات کیلئے درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

یہ درخواستیں 6 بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائیں۔

گیپکو 376 ارب اور میپکو کی 160 ارب روپے ،کیسکو 236 ارب اور ٹیسکو نے 92 ارب جبکہ پیسکو نے 67 ارب ،سیپکو نے 35 ارب 70 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی ہے۔

نیپرا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر 2 اپریل کو سماعت کرے گی۔


مزید خبریں :