Time 27 مارچ ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ممبئی: پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا

چھاپے کے دوران13 ہزار روپے سے زائد مالیت کے 9 حقے اور کچھ کیش تحویل میں لیا گیا ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
چھاپے کے دوران13 ہزار روپے سے زائد مالیت کے 9 حقے اور کچھ کیش تحویل میں لیا گیا ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

ممبئی: پولیس نے حقہ بار میں چھاپہ مار کر بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہےکہ ممبئی میں ایک غیرقانونی حقہ بار چلایا جارہا تھا جہاں کارروائی کی گئی اس دوران اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے اسٹار منور فاروقی سمیت  14 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھاپے کے دوران13 ہزار روپے سے زائد مالیت کے 9 حقے اور کچھ کیش تحویل میں لیا گیا ہے جب کہ سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ منور فاروقی اور دیگر کو حقہ پیتے پکڑا جنہیں بعد میں نوٹس دے کر چھوڑ دیا گیا۔

مزید خبریں :