30 مارچ ، 2024
روس نے ملک میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے روس کے علاقے استاورپول میں بم دھماکے کی سازش ناکام بنانے اور 3 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔
روسی حکام کے مطابق مشتبہ افراد کے گھر پرچھاپہ مارا گیا، چھاپے کےدوران آئی ای ڈی، کیمیائی مواد اور ایک کلوگرام کیلیں برآمد کی گئیں۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ سازش کرنے والوں کا تعلق وسط ایشیائی ملک سے ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی روس کے دارالحکومت ماسکو کے کراکس ہال میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے 144 افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا تھا۔
روس نے حملے کے الزام میں 4 افراد کو یوکرین کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا تھا اور روسی حکام کے مطابق گرفتار افراد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں حملے کے بعد یوکرین پہنچنے پر انعام دینے کا کہا گیا تھا۔