دنیا
Time 31 مارچ ، 2024

امریکی ٹیلی کام کمپنی کے 7 کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک

لیک ہونے والی معلومات میں صارفین کا سوشل سکیورٹی نمبر، پاس کوڈز، فون نمبر اور پتے شامل ہیں— فوٹو: رائٹرز
لیک ہونے والی معلومات میں صارفین کا سوشل سکیورٹی نمبر، پاس کوڈز، فون نمبر اور پتے شامل ہیں— فوٹو: رائٹرز

امریکی ٹیلی کام کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی کے 7 کروڑ سے زائد صارفین کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیک ہونے والی معلومات میں صارفین کا سوشل سکیورٹی نمبر، پاس کوڈز، فون نمبر اور پتے  شامل ہیں۔ 

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں ڈارک ویب پر سامنے آنے والے ایک ڈیٹا سیٹ میں اے ٹی اینڈ ٹی کے 76 لاکھ موجودہ صارفین اور 6 کروڑ 54 لاکھ پرانے صارفین کی معلومات شامل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق چوری شدہ ڈیٹا 2019 یا اس سے قبل کا ہے اور اس میں صارفین کی مالی معلومات اور کالز کی تفصیلات شامل نہیں ہیں۔ 

امریکی کمپنی کے مطابق اب تک ڈیٹا چوری ہونے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں، سائبر سکیورٹی کے ماہرین کو معاملے کی تحقیقات کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

 کمپنی کے ترجمان نے اپیل کی ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹ کی سرگرمیوں کی سخت  نگرانی  کریں۔

مزید خبریں :