Time 03 اپریل ، 2024
جرائم

کشمور: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایس ایچ او زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کشمور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈاکو محمود آباد میں موجود ہیں۔

پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، مقابلے میں ایس ایچ او بی سیکشن پولیس اسٹیشن مولا بخش بگٹی اور ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کندھ کوٹ میں  انڈس ہائی وے دڑی کے مقام پر ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں کمپنی کے سکیورٹی ملازمین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے سکیورٹی ملازمین سے لوٹ مار کرکے اسلحہ بھی چھین لیا۔

مزید خبریں :