09 اپریل ، 2024
گلگت میں پسند کی شادی کرنے والی فلک نور کو عدالت نے شوہرکے ساتھ جانےکی اجازت دے دی۔
چیف کورٹ گلگت بلتستان میں لاپتہ فلک نور کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں سماعت کےدوران فلک نور کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کرسنائی گئی جس میں بتایا گیا کہ لڑکی کی عمر 13 سے 16 سال کےدرمیان ہے۔
فلک نور نے عدالت میں بیان دیا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔
چیف کورٹ گلگت بلتستان کے 2 رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس علی بیگ نے فیصلہ سناتے ہوئے فلک نورکو شوہرکے ساتھ جانےکی اجازت دے دی۔
عدالت نے حکم دیا کہ فلک نورگلگت بلتستان کی حدود میں جہاں جانا چاہتی ہے وہاں پہنچا دیا جائے۔
خیال رہےکہ لڑکی 20 جنوری کو گھر سے لاپتہ ہوئی تھی، لڑکی کے والد نے 17 سالہ پڑوسی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔