انٹرٹینمنٹ
30 جنوری ، 2013

نیویارک: سلویسٹر اسٹالون کی نئی ایکشن فلم بلٹ ٹو دی ہیڈ کا ریڈ کارپٹ پریمیئر

نیویارک: سلویسٹر اسٹالون کی نئی ایکشن فلم بلٹ ٹو دی ہیڈ کا ریڈ کارپٹ پریمیئر

نیویارک … ریمبو سیریز میں مار دھاڑ سے مقبولیت حاصل کرنے والے سلویسٹر اسٹالون ایک بار پھر ایکشن فلموں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ نیویارک میں فلم ، بلٹ ٹودی ہیڈکے ریڈ کارپٹ پریمئیر میں سلویسٹر اسٹالون کا کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم موڈرن دور کی ایکشن فلموں سے ذرا ہٹ کر ہے۔ فلم میں اسٹالون واشنگٹن ڈی سی کے فوجیوں کے ساتھ مل کر اپنے ساتھی کے قاتلوں کو پکڑتے ہیں، فلم میں 66 سالہ ایکشن ہیرو نے اپنے زیادہ تر اسٹنٹ خود کئے ہیں، فلم امریکا بھر میں یکم فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :