30 جنوری ، 2013
واشنگٹن …بینا ئی سے محروم اس با ہمت نو جوان نے اپنی محرومی کو راستے کی رکاوٹ بننے نہیں دیا اور نا ممکن کو ممکن بنا تے ہو ئے اسکیٹ بورڈنگ کے فن میں مہارت حاصل کر لی ہے۔ٹامی نامی یہ باہمت نوجوان دو سال کی عمر سے بصارت کی قوت سے محروم ہے اور دس برس کی عمر سے اسکیٹنگ کی پریکٹس کر رہا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹامی نے اسکیٹ بورڈ چلانے میں ایسی مہارت پالی ہے کہ اسکے حیرت انگیز کرتب دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔ٹامی رکاوٹوں کو ایسے پھلانگتے اور بورڈ پر پھسلتاہے کہ بینائی سے محرومی کے باوجود نا تو اسکیٹ بورڈ سے گِرتے ہیں نا ہی فاصلے کا غلط تعین کرتے ہیں۔