26 فروری ، 2012
لاہور … جمہوری وطن پارٹی کے چیف کوآرڈی نیٹر شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے 8نکات کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ جیو نیوز کے نمائندے زاہد شیروانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کی وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات انتہائی مثبت رہی۔ انہوں نے کراچی میں اکبر بگٹی کی پوتی کے قتل کی شدید مذمت کی جبکہ بلوچ قیادت کے 8 نکات کی مکمل حمایت کا بھی یقین دلایا۔ زین بگٹی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کے مسئلے پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد لانے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔