صحت و سائنس
31 جنوری ، 2013

خیبر پختونخوا : نمونیا سے بچاوٴ کا ٹیکہ حفاظتی پروگرام میں شامل

خیبر پختونخوا : نمونیا سے بچاوٴ کا ٹیکہ حفاظتی پروگرام میں شامل

پشاور…رواں سال فروری کے مہینے سے بچوں کونمونیا سے بچاوٴ کے ٹیکے لگانے شروع کر دیئے جائیں گے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے نمونیا سے بچاوٴ کا ٹیکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں شامل کردیا ہے۔رواں سال فروری کے مہینے سے بچوں کونمونیا سے بچاوٴ کے ٹیکے لگانے شروع کر دیئے جائیں گے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام نوازئیدہ بچوں کو خسرہ، کالی کھانسی، تشنج، ٹی بی، خناق، انفلوئنزا، ہپاٹائٹس بی اور سی سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائے جا تے ہیں۔محکمہ صحت نے اب نوزائیدہ بچوں کو نمونیا سے بچاوٴ کی ویکسین نمیکوکل Pneumococcal کو بھی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کر لیاہے۔ جس کی پہلی خوراک فروری سے بچوں کو دی جائے گی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعداد وشمار کے مطابق صوبے میں ہر سال 30 فیصد بچے نمونیا کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ نئی ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں میں شامل کرنے سے بچوں کی شرح اموات پر کسی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

مزید خبریں :