26 فروری ، 2012
لاہور … ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی ریگولیشن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ادھر محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تصدیق کیلئے این ایس ون ٹیسٹ لازمی قراردے دیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں ڈی سی اواحد چیمہ نے کہا کہ ٹائر شاپس کو نوٹسز جاری کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور ٹائر شاپس مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ ٹائر کھلے مقامات پر نہ رکھیں، ہوٹلوں، شادی ہالز اور کیٹرنگ کے کاروبار سے وابستہ ملازمین سے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی طلب کئے گئے ہیں۔ ادھرمحکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این ایس ون ٹیسٹ کرانے کی ہدایت سرکاری اسپتالوں کو جاری کی جاچکی ہے، یہ ٹیسٹ ڈینگی ایکسپرٹ گروپ کی سفارش پر لازمی قرار دیا گیا۔ میو اسپتال میں ڈینگی کے مشتبہ مریض کا این ایس ون ٹیسٹ منفی آیا ہے،اس طرح وہ ڈینگی کا مریض نہیں۔