پاکستان
26 فروری ، 2012

5 لاکھ سے زائد افراد رکنیت سازی فارم جمع کراچکے،ایم کیو ایم

 5 لاکھ سے زائد افراد رکنیت سازی فارم جمع کراچکے،ایم کیو ایم

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں رکنیت سازی مہم کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اب تک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 5 لاکھ سے زائد افراد ایم کیو ایم میں رکنیت سازی فارمز بمعہ رکنیت سازی فیس جمع کراچکے ہیں۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے 9 فروری، 2012 کو کراچی سمیت ملک بھر میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جسے عوامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور ملک بھر کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں بالخصوص طلبا و طالبات اور نوجوانوں نے ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور رکنیت سازی فارمز جمع کرائے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے رکنیت سازی کی علامتی فیس صرف 10 روپے کی مقرر کی گئی تھی ، اب تک ملک بھر میں5 لاکھ سے زائد افراد صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت اور بلتستان میں ایم کیو ایم کی جانب سے رکنیت سازی کیمپس اور دفاتر میں رکنیت سازی فارمز بمعہ فیس جمع کراچکے ہیں۔ایم کیو ایم کی جانب سے رکنیت سازی مہم کا سلسلہ بدستور جاری ہے چنانچہ ایم کیو ایم میں شمولیت کے خواہشمند افراد ایم کیو ایم کے صوبائی، زونل، سیکٹر اور یونٹ آفسز سے رکنیت سازی فارم حاصل کرکے جمع کراسکتے ہیں۔

مزید خبریں :