26 فروری ، 2012
کراچی … منصور اعجاز نے کہا ہے کہ میمو کمیشن کے سامنے تمام متعلقہ شواہد پیش کردیئے، تجزیہ کرنا عدالت کا کام ہے، حسین حقانیکے وکیل زاہد بخاری کی جرح بہت طویل ہوسکتی ہے، شاید میرا وکیل لمبی جرح پر آمادہ نہ ہو۔ میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز جیو نیوز کے پروگرام ”لیکن“ میں ثناء بچہ سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میمو کمیشن کے سامنے اپنی بات بلا خوف پیش کی اور تمام متعلقہ شواہد پیش کردیئے ہیں، جس پر زاہد بخاری کی جرح بہت طویل ہوسکتی ہے شاید میرا وکیل لمبی جرح پر آمادہ نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ میمو کی پاکستان کی اعلیٰ اتھارٹی کی جانب سے تصدیق نہیں تھی تاہم حسین حقانی کہہ چکے ہیں کہ انہیں میرے میسجز مل گئے ہیں۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کا تجزیہ کرنا عدالت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ جنرل پاشا اخبار کے مدیروں سے بھی ملیں گے، آئی ایس آئی چیف نے کہا کہ ہم آپ کے مضامین پڑھتے ہیں۔