دلچسپ و عجیب
31 جنوری ، 2013

معذورفوجی کو ٹرانسپلانٹ سرجری سے دونوں بازواور پاوٴں مل گئے

معذورفوجی کو ٹرانسپلانٹ سرجری سے دونوں بازواور پاوٴں مل گئے

نیویارک …عراق جنگ میں معذور ہونے والے امریکی فوجی کو ٹرانسپلانٹ سرجری کے ذریعے ایک بار پھر دونوں بازووں اور پاوں مل گئے۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے جان ہوپکنز اسپتال میں 26 سالہ سابق فوجی Brendan Marroccoکے بازووٴں کی پیوند کاری کی گئی، اس غیر معمولی سرجری میں16 ڈاکٹروں کی 13 گھنٹے کی محنت بھی شامل ہے۔ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ دونوں بازووٴں اور پاوٴں کی پیوند کاری ایک مشکل امر تھا۔ آپریشن کے زیادہ تر اخراجات امریکی وزارت دفاع نے برداشت کیے۔عراق جنگ کے دوران مارکوسڑک کنارے بم حملے میں اپنے دونوں بازووں اور پاوں سے محروم ہوگئے تھے ۔

مزید خبریں :