01 فروری ، 2013
واشنگٹن…امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ایران نے شام کے صدر بشارالاسد حکومت کو امداد بڑھا دی ہے۔ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہناتھاکہ ایران کی جانب سے شامی صدر بشارالاسدکو امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی پر تشویش ہے۔ان کاکہناتھاکہ ایرانیوں نے اپنی ترجیحات میں یہ ثابت کر دیا تھا کہ وہ بشارالاسد حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے۔ ایران اب نہ صرف بشارالاسد حکومت کی مدد کرر ہا ہے بلکہ اُنہیں فوجی امداد بھی فراہم کر رہا ہے جبکہ شامی صدر ایران کی جانب سے فراہم کر دہ ہتھیار شہریوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے جو کہ قابل تشویش بات ہے۔ہلیری کلنٹن کا کہناتھاکہ روس بھی مختلف محاذوں پر شامی حکومت کی مدد کرر ہا ہے ،روس نے اقوام متحدہ میں بشارلاسد حکومت کی حمایت کی۔ان کا کہناتھاکہ روس بھی شامی حکومت کو اقتصادی اور فوجی امداد بھی فراہم کر رہا ہے۔