01 فروری ، 2013
کٹک…آئی سی سی وومنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آسٹریلیانے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بارہ بتی اسٹیڈیم کٹک میں کھیلے جارہے ایونٹ کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.1 اوورز میں 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہینز 40، کوئٹے36 اور استھالیکر32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی طرف سے سعدیہ یوسف نے 3 ، اسماویہ اقبال نے 2 جبکہ سمعیہ صدیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔ گزشتہ روزکھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے ویسٹ کے خلاف 105 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔