01 فروری ، 2013
جوہانسبرگ…جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روزکھانے کے وقفے پر 2وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالیے۔کیلس 15 اورہاشم آملہ 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ وینڈیررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کو جلد ہی پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 46 کے مجموعی اسکور پر پیٹرسین 20 رنز بناکر جنید خان کی گیند پرمحمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اسی اسکور پر کپتان گریم اسمتھ 24 رنز بناکر عمر گل کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔جب کھانے کا وقفہ ہوا تو مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالیے تھے۔