27 فروری ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانوی کائونٹی سرے سے تعلق رکھنے والا17سالہ طالبعلمHarry Bossertفلموں اور لیگو بلاکس کا بہت بڑا مداح ہے۔حال ہی میں Bossertنے اپنے فلموں اور لیگو کے شوق کو یکجا کرتے ہوئے لیگو بلاکس کی مدد سے بلاک بسٹر فلموں کے اہم مناظرتخلیق کیے ہیں۔لیگو بلاکس کی مدد سے تیار کیے گئے ان شاہکار سینز میں ٹائی ٹینک،The Seven Year Itch،Singing in the Rain،ڈرٹی ڈانسنگ اورETسمیت 10 شہر آفاق فلموں کے اہم مناظر شامل ہیں جو اپنے اندر اُس مخصوص فلمی سین کی تمام ضروریات و جزئیات سمیٹے ہوئے ہیںجو حقیقی فلم میں موجود تھے۔