Time 01 نومبر ، 2024
پاکستان

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری ہوگیا

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری ہوگیا
فوٹو: فائل

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عزیر بلوچ اور دیگر ملزمان کو پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے اغوا اور قتل کیس میں بری کردیا۔

اگست 2010 میں عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں سکندر عرف سکو، سرور بلوچ اور اکبر بلوچ پر پولیس اہلکار لالا امین، شیر افضل خان، غازی خان اور دیگر کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عزیر بلوچ اپنے خلاف درج مقدمات میں سے اب تک درجنوں مقدمات میں بری ہوچکے ہیں جبکہ سکندر عرف سکو، سرور بلوچ اور اکبر بلوچ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :