Time 01 نومبر ، 2024
پاکستان

’ آپ میرے باس نہیں ‘ اپنے خلاف بیان پر شیر افضل نے سلمان اکرم راجہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

’ آپ میرے باس نہیں ‘ اپنے خلاف بیان پر شیر افضل نے سلمان اکرم راجہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کا میرے خلاف بیان افسوسناک ہے، آپ کے ساتھ کام کیلئے رضامند تھا لیکن آپ نہ میرے باس ہیں نہ ہی مجھے قابو کرنے کا اختیار ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ان کے باس بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر ہیں اور وہ انہیں ہی جوابدہ ہیں، کوئی دوسرا فرد یہ حیثیت نہیں رکھتا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ شیر افضل مروت کا اپنا نکتہ نظر ہے، ہم دیوار سے سر نہیں پھوڑنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کو موقع دے رہے ہیں، انہوں نے ڈسپلن کا مظاہرہ نہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم پوری قوم کا مسئلہ ہے، سب کو باہر نکلنا ہو گا، جلد قومی سطح پر احتجاج کا اعلان کریں گے، تحریک انصاف کا جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرے گی۔

26 ویں ترمیم کے ذریعے آئین اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا ، اب 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے یہ فوجی عدالتیں بنانا چاہ رہے ہیں تا کہ ہمیں کسی تاریک کمرے میں سزائیں ہوں اور اپیل کا حق بھی نا ہو۔

مزید خبریں :