Time 22 مئی ، 2024
جرائم

دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کرنیوالے 6 افراد گرفتار

گرفتار افراد نے ظاہر پیر کے قریب دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کیا تھا: پولیس/فائل فوٹو
گرفتار افراد نے ظاہر پیر کے قریب دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کیا تھا: پولیس/فائل فوٹو

رحیم یارخان: دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد نے ظاہرپیر کے قریب  دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ویڈیوبنانے کے بعد انہوں نے ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑ دیا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

پولیس کے مطابق  واقعے کا علم ہوتے ہی ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس دوران ملزمان کی مزاحمت سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ  گئے، ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :