Time 23 مئی ، 2024
دنیا

امریکا اور اسرائیل کے درمیان تناؤ ظاہر کرتی جو بائیڈن کی ہاٹ مائک بات چیت سامنے آگئی

امریکا اور اسرائیل کے درمیان تناؤ ظاہر کرتی جو بائیڈن کی ہاٹ مائک بات چیت سامنے آگئی
فوٹو: فائل

غزہ کی صورتحال سے متعلق امریکا اور اسرائیل کے درمیان تناؤ کو ظاہر کرتی امریکی صدر جو بائیڈن کی 8 مارچ 2024 کی ہاٹ مائک بات چیت سامنے آگئی ہے۔

ہاٹ مائک بات چیت میں صدر بائیڈن سامنے کھڑے شخص سے کہہ رہے ہیں، ’یہ بات دُہرانا نہیں، میں نے نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری فلاحی بحران پر ہمیں جیزز میٹنگ کرنا ہوگی۔‘

اتنے میں کسی نے صدر بائیڈن سے کہا کہ ’سر، ایک منٹ رُکیں، مائیک آن ہے‘۔ اِس پر امریکی صدر خاموش ہوکر رُک گئے لیکن اِس ایک جملے سے ہی امریکا اور اسرائیل کے درمیان تناؤ ظاہر ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ انگریزی میں ’جیزز میٹنگ‘ کا مطلب ہے کسی سنگین مسئلے کو حل کرنے کیلئے ڈائریکٹ اور سخت انداز میں بات چیت کرنا، ایسی بات چیت جس سے تبدیلی متوقع ہو۔

مزید خبریں :