Time 23 مئی ، 2024
دنیا

اسپا اور کھلونے! کتوں کیلئے خصوصی فلائٹس متعارف کرادی گئیں، ٹکٹ کتنا ہوگا؟

اسپا اور کھلونے! کتوں کیلئے خصوصی فلائٹس متعارف کرادی گئیں، ٹکٹ کتنا ہوگا؟
ایک فلائٹ میں بروقت دس کتے اپنے مالکان کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں__فوٹو: فائل

اب پالتو کتے کے ساتھ جہاز کا لگژری سفر کرنا ہو ا آسان کیونکہ امریکا میں کتوں کے لیے خصوصی فلائٹس متعارف کرادی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرلائن میں کتوں کے لیے اسپا، کھلونے اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں ۔ 

ایک فلائٹ میں بروقت دس کتے اپنے مالکان کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بارک ائیر کی بین الاقوامی فلائٹ کا ٹکٹ آٹھ ہزار جب کہ مقامی فلائٹ کا ٹکٹ چھ ہزار امریکی ڈالر ہے۔

مزید خبریں :