27 مئی ، 2024
سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد کو بازیاب کرالیا۔
کُنری پولیس کے مطابق باز یاب ہونے والے افراد کسان ہیں جنہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی کسان نرسنگھ کولہی نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی۔
کسان نرسنگھ کولہی نے زمیندار حمزہ رند کےخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔